جرائم
کمالیہ میں ریڑھی بان خاتون سے بدسلوکی، ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج
28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
33 وزٹ
کمالیہ: ریڑھی بان خاتون کو جوتا مارنے کے واقعے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کمالیہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف ریڑھی بان خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر عمران غفور کو واقعے کے بعد پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے، جبکہ معاملے کی محکمانہ انکوائری بھی جاری ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ایسے واقعات میں ملوث ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون و محکمانہ ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد متعلقہ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی اور محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں