پولیس
خیبر: شہید ایس ایچ او ریاض حسین پر فائرنگ کے مقدمے میں 2 زیرِ حراست ملزمان ہلاک
28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
33 وزٹ
قبائلی ضلع خیبر کے علاقے ملاگوری میں پولیس اور این سی پی گاڑیوں کے مبینہ اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او ریاض حسین کے مقدمے میں گرفتار 2 ملزمان بھی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں زیرِ حراست ملزمان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران زیرِ حراست دونوں ملزمان اشفاق احمد اور ہدایت خان بھی زد میں آکر ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین آج صبح ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 این سی پی گاڑیاں بھی قبضے میں لی تھیں۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں