Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
15 ربیع الثانی 1448 ہجری پیر، 28 ستمبر 2026·14 اسو
آج کی حدیث ´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور منافقوں کے درمیان جو (فرق کرنے والا) عہد ہے، وہ نماز ہے، تو جو اسے چھوڑ دے گا، کافر ہو جائے گا“ ۱؎۔(سنن نسائی۔باب نمبر8۔حدیث نمبر464)
تازہ ترین
بین الاقوامی

نیتن یاہو کا خفیہ دورۂ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 33 وزٹ
ابوظبی: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ نیتن یاہو اتوار کی صبح نجی طیارے کے ذریعے ابوظبی پہنچے اور دن کا بیشتر حصہ وہاں گزارنے کے بعد اسی روز اسرائیل واپس روانہ ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے تناظر میں ہوئی۔ تاہم نیتن یاہو کے دفتر اور اماراتی وزارتِ خارجہ نے ان اطلاعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو عارضی طور پر آئرن ڈوم دفاعی نظام اور اسے چلانے والے اسرائیلی اہلکار فراہم کیے تھے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو اور اماراتی صدر کے درمیان ملاقات سے متعلق اس سے قبل بھی متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں، جبکہ بعض معاملات پر دونوں جانب سے مختلف مؤقف سامنے آیا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔