Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
15 ربیع الثانی 1448 ہجری پیر، 28 ستمبر 2026·14 اسو
آج کی حدیث ´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور منافقوں کے درمیان جو (فرق کرنے والا) عہد ہے، وہ نماز ہے، تو جو اسے چھوڑ دے گا، کافر ہو جائے گا“ ۱؎۔(سنن نسائی۔باب نمبر8۔حدیث نمبر464)
تازہ ترین
پاکستان

کے پی سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے، موٹروے اور جی ٹی روڈ بحال

28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 22 وزٹ
اسلام آباد: تحریک انصاف کا لانگ مارچ موخر کیے جانے کے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے مختلف اہم راستے ٹریفک کے لیے بحال کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، جس کے بعد مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو آمد و رفت میں سہولت حاصل ہو گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 14 ہکلہ تا کنڈل پر بحالی کا کام تاحال جاری ہے، جبکہ ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والے لوپ پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے درمیان مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی اور بعض راستے بند کیے گئے تھے۔ لانگ مارچ مؤخر ہونے کے بعد راستوں کی مرحلہ وار بحالی شروع کر دی گئی ہے۔
تاہم اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف بڑی تعداد میں کنٹینرز تاحال موجود ہیں، جس کے باعث بعض مقامات پر ٹریفک کی صورتحال متاثر ہونے کا امکان ہے۔
شہریوں اور مسافروں کو سفر سے قبل متعلقہ راستوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔