پشاور: اسپیکر کے پی اسمبلی نے ارکان، وزراء اور مشیروں کی گرفتاریوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
39 وزٹ
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ارکانِ اسمبلی، وزراء اور مشیروں کے خلاف ہونے والی گرفتاریوں اور دیگر پولیس کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
مراسلے میں گرفتاریوں کے علاوہ چھاپوں اور تلاشی کے واقعات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اسپیکر نے متعلقہ کارروائیوں سے متعلق ایف آئی آرز اور پولیس کو رپورٹ درج کروانے والے افراد کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
اسپیکر کی جانب سے آئی جی پولیس سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ معاملے کا جائزہ لیا جاسکے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں