Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
15 ربیع الثانی 1448 ہجری پیر، 28 ستمبر 2026·14 اسو
آج کی حدیث ´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور منافقوں کے درمیان جو (فرق کرنے والا) عہد ہے، وہ نماز ہے، تو جو اسے چھوڑ دے گا، کافر ہو جائے گا“ ۱؎۔(سنن نسائی۔باب نمبر8۔حدیث نمبر464)
تازہ ترین
کرکٹ

بابر اعظم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، پہلے میچ میں ناکامی

28-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 34 وزٹ
ایبٹ آباد: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تقریباً 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی، تاہم واپسی کے پہلے میچ میں وہ نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
ایبٹ آباد میں او جی ڈی سی ایل اور کے آر ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم پہلی اننگز میں صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ دوسری اننگز میں ان کا اسکور مزید کم رہا اور وہ 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی۔ موجودہ سیزن میں کئی قومی کھلاڑی بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ اسپیشلسٹس کے لیے سالانہ کم از کم 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔